ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ

bijliaahhsa.jpg


بجلی صارفین پر ایک سال میں قیمتوں کی مد میں 50 فیصد تک اضافی بوجھ ڈالا گیا، دستاویزات کے مطابق اضافی بوجھ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سرچارجز کی مد میں لاگو ہوا، ایک سال کے دوران بجلی کے بینادی ٹیرف میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

گھریلو صارفین کیلئے بجلی 8روپے پچاس پیسے مہنگی ہوئی، جبکہ کمرشل صارفین کیلئے بجلی 11روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوئی،نیپرا دستاویزات کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ اور سرچارجز کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی۔

بنیادی ٹیرف میں 10 روپے اضافہ ہوا جبکہ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 8 روپے پچاس پیسے کا اضافہ ہوا۔ گھریلو صارفین کا ٹیرف 18 روپے 4 پیسے سے بڑھ کر 26 روپے 54 پیسے ہوگیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا صنعتی صارفین کی بجلی 9 روپے 55 پیسے مہنگی کی گئی۔ اسی طرح زرعی صارفین کے ٹیرف میں 9 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق توانائی کی قیمت 655 ارب سے بڑھ کر 1152 ارب تک جاپہنچی جبکہ کیپسٹی چارجز 794 ارب سے بڑھ کر 1251 ارب ہوگئے۔ بجلی کی پیداواری لاگت میں 22 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan destroyed by Corrupt PDM beggars and their shameless handlers at showbaaz speed.