ایک سنگین غلطی

Shehbaz

Senator (1k+ posts)


ایک سنگین غلطی

ایک سنگین غلطی
(✍️عمران ریاض خان)

"اس وقت پی ٹی آئی کا سپورٹر ایک بہت بڑی غلطی بلکہ ایک سنگین جرم کر رہا ہے اسکا حل بھی آخر میں لکھوں گا پہلے اچھے سے مسئلہ سمجھیں
وہ جرم یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے چند جذباتی سپورٹر ٹوئیٹر پر جس کا نیا نام ایکس ہے اس پر ن لیگ کے لفافی صحافیوں کو ریپلائے کرتے ہیں جس سے ٹوئیٹر پر لفافیوں کی اورریٹنگ یعنی پہنچ بڑھ جاتی ہے حتی کہ اپنی نجی محفلوں میں یہ صحافی پی- ٹی- آئی کے سپورٹر کی اس نادانی پر ہنستے ہیں

یاد رکھیں جھوٹے پروپیگینڈا کے جواب دے کر آپ اس کو درحقیقت پھیلا رہے ہیں

میرا آپ سب کو ایک چیلنج ہے
آپ ابھی ٹوئٹر پر جا کر کسی بھی نون لیگی لفافی صحافی کی کوئی بھی جھوٹ پر مبنی ٹوئیٹ دیکھ لیں اسکے نیچے ہزار کمنٹ ہو گا اور سب کے سب کمنٹس گالیوں سے بھر پور ہوں گے
اسکے باجود یہ صحافی مطمئن ہیں
جانتے ہیں کیوں؟؟
کیونکہ آپکا ان کو جواب دینا چاھے وہ کتنا ہی اچھا جواب کیوں نہ ہو ان کے ٹوئیٹ کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
کچھ عرصے سے ٹوٹرکا ایک اصول طے کر دیا گیا ہے کہ

جس ٹوئیٹ کو جتنے جواب ملیں گے وہ اتنے ہی زیادہ لوگوں کو نظر آئے گی
حقیقت میں نون لیگی صحافیوں کو آپکا کمنٹ چاہیے
چاہے وہ گالی ہو یا مدلل جواب ان کو آپ کا کمنٹ چاہیے

آپ پوچھیں گے حل کیا ہے
حل بہت سادہ اور آسان ہے
جھوٹے پروپیگینڈا اور لفافی صحافیوں کو بلاک کردیں
بلاک کرنے سے ان کا پروپیگینڈا فیل ہو گا
جواب دینے سے ان کا پروپیگینڈا مزید پھیلے گا

نون لیگ کا ۹۵٪ بیانیہ پی ٹی آئی والے پھیلاتے ہیں انہیں جواب دے کر
اگر آپ ابھی مریم نواز بلاول بھٹو راناثناءاللہ غریدہ فاروقی اور باقی لفافی صحافیوں کوٹوئیٹر سے بلاک کر دیں تو ان کی۹۵ ٪ ریٹنگ کم ہو جائے گی

حل صرف ایک ھے
تمام لفافی صحافیوں اور نون لیگیوں کو ٹوئٹر پر بلاک کریں
 
Last edited by a moderator:

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
GGmNnDLW4AAPaWm