
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ را دہشت گردوں کو اکٹھا کرنے، فنڈنگ فراہم کرنے اور کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی پر بھارت کی جانب سے کیا جانے والا پروپیگنڈا ایک مخصوص سیاسی جماعت بھی کر رہی ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ را تمام دہشت گردوں کی "ماں" کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ را دہشت گردوں کو اکٹھا کرتی ہے، انہیں فنڈنگ فراہم کرتی ہے، اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں سختی سے نمٹا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے گرینڈ آپریشن کی ضرورت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، تو بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں اور انہیں "جہنم واصل" کیا جا رہا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ایک افسوس ناک امر ہے۔ انہوں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ انہوں نے کہ