battery low
Chief Minister (5k+ posts)
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مقصد 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے "اڑان پاکستان" کا آغاز ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں ترقی کے مواقع ضائع ہوئے، مگر اب ہم اڑان کے اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2035 تک پاکستان کو عالمی معیشت میں صف اول کی پوزیشن پر لے جانا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہم پاکستانی مصنوعات کی کوالٹی کو عالمی معیار کے برانڈز میں تبدیل کریں گے۔ وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اس ترقی کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی انتشار اور نفرت کا خاتمہ کیا جائے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان اقتصادی مشکلات اور قرضوں کے جال میں پھنس گیا تھا، مگر اب ہمیں متحد ہو کر معاشی ترقی کی سمت اختیار کرنی ہے۔ 2029 تک پاکستان کی معیشت کی بنیاد کو مضبوط کیا جائے گا، اور اس کے بعد سالانہ برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگلے 8 سے 10 سالوں میں پاکستان کی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے قوم کو مایوسی میں مبتلا کیا اور اس کا خود اعتمادی تباہ کر دیا۔ تاہم، اب وقت آ چکا ہے کہ ہم منفی سوچ سے باہر نکلیں اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھیں۔
https://twitter.com/x/status/1875816366428844527 https://twitter.com/x/status/1875506176479392025

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Cm0vNXB/ahsan.jpg
Last edited by a moderator: