Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
خواجہ سعد رفیق روسٹرم پر آگئے۔ اداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان عدم اعتماد بہت گہرا ہے، کوئی بھی اداروں میں تصادم نہیں چاہتا، عوام کو صاف پانی نہیں دے سکتے، اداروں میں تصادم کے متحمل کیسے ہوسکتے ہیں، مذاکرات کے ذریعے ہی سیاسی بحران نکالا جا سکتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق
پنجاب میں پہلے انتخابات سے بہت سے مسائل پیدا ہونگے، پہلے ہی آدھا ملک گنوا چکے، ایک صوبے کا انتخاب تباہی لا سکتا ہے، خواجہ سعد رفیق کا عدالت میں بیان۔۔!!
اسمبلیاں وقت پر تحلیل ہوں تو انتخابات نومبر میں ہوسکتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا عدالت میں بیان
آپ نے سنجیدہ باتیں کیں خوشی ہوئی، سیاسی معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جاسکتا ہے اس لئے سپریم کورٹ نے بھی اپنا ہاتھ روکا ہوا ہے۔ چیف جسٹس کا سعد رفیق سے مکالمہ
آئین 90 دن کے ساتھ شفافیت کا بھی تقاضہ کرتا ہے، پنجاب پر الزام لگتا ہے کہ یہی حکومت کا فیصلہ کرتا ہے، الیکشن نتائج تسلیم نہ کرنے پر پہلے بھی ملک ٹوٹ چکا ہے، آئین کے تقاضوں کو ملا کر ایک ہی دن الیکشن ہوں، صرف ایک صوبے میں الیکشن ہوا تو تباہی لائے گا۔ خواجہ سعد رفیق
آپ نے سنجیدہ باتیں کی خوشی ہوئی، سیاسی معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جاسکتا ہے،اس لئے سپریم کورٹ نے بھی اپنا ہاتھ روکا ہوا ہے،چیف جسٹس کا سعد رفیق سے مکالمہ۔۔
مذاکرات ابھی جاری ہیں یا نہیں، چیف جسٹس کا استفسار
مذاکرات ابھی ختم نہیں ہوئے، وقفہ ہوا ہے تو وہ بڑا وقفہ نہیں،میرے دوست اگر مل کر بیٹھنا چاہتے ہیں تو ہم مل بیٹھیں گے، سعد رفیق
ہمارا ہدایات دینے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف جسٹس
عدالت اپنا ہاتھ روک کر بیٹھی ہے کیونکہ حالات سازگار نہیں ہیں، بڑی بڑی جنگوں کے دوران بھی الیکشن ہوتے رہے ہیں، عدالت کے سامنے صرف فنڈز اور سیکورٹی کا معاملہ اٹھایا گیا، کم ازکم فنڈز تو جاری ہوسکتے تھے، نیک بیتی دکھانے کیلیے اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں۔
چیف جسٹس بندیال
وزیراعظم یا عمران خان دونوں مصروف آدمی ہیں ، انکے نمائندے ہمارے سامنے موجود ہیں ، ہمارے سامنے کالے کوٹ والے پیش ہوں انہیں سننا پسند کرتے ہیں ؛ چیف جسٹس عمر عطا بندیال
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/bN6hIki.jpg