ایک فریج کا سوال ہے رے بابا

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
سمیع ابراہیم نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ خان نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزردہ لہجے میں کہا کہ جیل میں انہیں فریج نہیں دی گئی، صرف برف والا کولر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کھانا خراب ہوجاتا ہے اور ان کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی ہے۔


افسوس کی بات ہے کہ اتنا بڑا لیڈر جس نے امتِ مسلمہ کو لیڈ کرنا تھا، جس کو یورپین یونین کے کونسلر نے خود فون کرکے کہا کہ ہمیں روس اور یوکرین کی جنگ بند کرانے کیلئے آپ کی مدد درکار ہے۔ (ہنسیے مت یہ میں نہیں کہہ رہا، خان صاحب نے خود یہ انکشاف فرمایا ہے، حوالے کیلئے آخر میں ویڈیو لگادی ہے)۔ وہ لیڈر جو خود کو ماؤزے تنگ، لی کوان یو، نیلسن منڈیلا اور لینن کے ہم پلہ سمجھتا ہے، وہ لیڈر جس نے خوابوں خیالوں میں پاکستان کو زمین سے اٹھا کر چاند پر پہنچا دینا تھا، وہ لیڈر اس وقت صرف ایک فریج کیلئے ترس رہا ہے۔ کیسی ستم ظریفی ہے۔ کیا ہم اتنی گئی گزری قوم ہیں کہ اپنے باکمال لیڈر کو ایک فریج نہیں دے سکتے۔۔۔

مانا کہ یہ وہی شخص ہے جو وزیراعظم ہوتے ہوئے گردن اکڑا کر کہتا تھا کہ نوازشریف کے سیل سے میں اے سی اتروا لوں گا، مگر آج وہ مظلوم ہے، بے بس ہے۔ آج اگر وہ ایک فریج کی بھیک مانگ رہا ہے تو میری حکومت سے اپیل ہے کہ اس مظلوم قیدی کو ایک عدد فریج عنایت کردی جائے۔ نئی نہ سہی، کوئی پرانی چلی ہوئی، تھوڑی بہت گزارے لائق ہو، وہی خان کو کام دے جائے گی، دے دو اس غریب کو ۔۔۔


firdge.jpg


حوالہ ویڈیو۔
https://twitter.com/x/status/1819685347564851537
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Kar dey na Patwariown wali baat, abb in ko kuch mill nehain rah tou ganjay kay beyanat IK per thoop rahay hain.
 

Back
Top