ایک ماہ میں کئی پارٹیاں بدلنے والے پی پی امیدوار کیساتھ ہاتھ ہوگیا

fayyah112.jpg


پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 163 لاہور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیاض بھٹی کو تیر کے بجائے چینک کا نشان دینے کے معاملے پر سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
خط کے مطابق فیاض بھٹی نے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جمع کرایا لیکن انہیں آزاد کہہ کر چینک کا نشان دیا گیا۔

سینیٹر تاج حیدر نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر فیاض بھٹی کو تیر کا نشان الاٹ کرے,خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تحقیقات بھی کرائے کہ کیسے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو چینک کا نشان دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے لکھا الیکشن کمیشن نوٹس لے پی پی کے امیدوار برائے PP 163 لاہور فیاض بھٹی کو "تیر" یا تیر کے بجائے انتخابی نشان "کیتلی" الاٹ کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1746295480580202959
انہوں نے لکھا وہ آدھی رات سے آر او آفس کے باہر ازالہ کے لیے انتظار کر رہا تھا لیکن کسی نے بھی اس کے کاغذات درست کرنے کے لیے دروازے نہیں کھولے.

یہ صوبائی نشست براہ راست چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور این اے 127 کی نشست کے نیچے آتی ہے, ہم ای سی پی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے امیدوار کو پی پی پی کے تیر کا صحیح نشان الاٹ کرکے اس کی فوری اصلاح کرے۔
 

Mux

Citizen
Plz Selection Commission, please fix this problem. I can see from his face, he deserves to be our true leader going into assembly and solving common-man problems. Look at his face please.... please... Selection Commission do something.
 

Back
Top