ایک کروڑ لوگوں کی بددعاؤں کی وجہ سے عمران خان جیل میں ہیں،گورنر سندھ

1742446811148.png


کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سحری کے دوران سرجانی ٹاؤن پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پی ٹی آئی کا تھا، نہ کہ ایم کیو ایم کا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اس عہدے پر آئے تو صورتحال یہ تھی کہ لوگوں کو چھت تک میسر نہیں تھی، لیکن اب ایم کیو ایم نے ان دعوؤں کو حقیقت میں بدل کر دکھایا ہے۔


گورنر سندھ نے سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے اختتام پر عمران خان کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کا دل دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو جیل میں نہیں جانا چاہیے، لیکن عوام کی بددعائیں ضرور ان تک پہنچتی ہیں۔


کامران ٹیسوری نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی کراچی میں ایک رات بھی نہیں گزاری اور کہا کہ "صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے، اسے بھولا نہیں کہتے۔" انہوں نے ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے کارکنوں کو واپس آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ اب اس ملک کو نکموں کے ہاتھوں میں نہیں جانے دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں اس ملک سے بھاگنے دیا جائے گا۔


اپنے خطاب کے دوران گورنر سندھ نے مزید کہا کہ انہیں تین سال سے سکون کی نیند نہیں آئی، کیونکہ جب سڑکیں ٹوٹی ہوں، بجلی اور گیس کی فراہمی میں مشکلات ہوں اور روزگار نہ ہو، تو گورنر کیسے آرام سے سو سکتا ہے؟


کامران ٹیسوری نے کہا کہ حیدر آباد میں 50 ہزار بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے جا رہے ہیں اور انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سانگھڑ، میرپور خاص اور لاڑکانہ جیسے علاقے بھی آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کریں گے، اور وہاں آئی ٹی کا جال بچھا دیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔


اختتام پر گورنر سندھ نے کہا کہ وہ عوامی گورنر ہیں اور عوام کی خدمت پر فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔


ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے گورنر کامران خان ٹیسوری کی عوامی انداز کی تعریف کی اور کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ 1986 والی ایم کیو ایم واپس آ رہی ہے۔
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Kaisay kaisay neech nasloun kay kuttay paida hooaye haien iss mulk main.
Mistri jaisay ghatia kirdar ko khush kernay kay leeay inki pasti kaa mayar next level per hai.
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Abay Soar 🐷🐖 ki aulad ——- Agar aik crore ki Bud-dua ki wajah sey Imran jail mein hai —— Tu baqi 24 Crore ki Bud-dua ki wajah sey MUNIRA Dala aur Ghaleez Fouj kay Soar 🐷🐖 Murdari Nooray MQM kay Dalay etc —- Jail mein kion nahi ?​

 

Back
Top