
ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ مٰں ڈالر 19 روپے تک مہنگا
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہوگیا۔ اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 18روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1631241171614703617
اسٹیٹ بنک کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 6.6فیصد تک گری۔
انٹر بینک میں ڈالر فروخت کرنیوالوں نے 291 روپے تک کا مطالبہ کیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 266روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 16 روپے کے اضافے سے 290 روپے کی سطح پر آگئی۔
ماہارین کے مطابق ڈالر میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ایکس چینج ریٹ حقیقی بنیادوں پر مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کی سخت ہدایات جبکہ اسکی ایک وجہ آئی ایم ایف کی مطلوبہ شرائط پوری ہونے کے باوجود نت نئی شرائط اور اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا بنی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9psxdollar20jun.jpg