
کمالیہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی ننجا بلی گم ہو گئی جس کے بعد سرکاری اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی بلی ڈھونڈ کر لانے والے کے لئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ کمالیہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر انعم فاطمہ کی پالتو بلی 2 روز قبل گم ہوئی جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سرکاری اہلکاروں کیساتھ بلی ڈھونڈتی رہیں۔
دوسری جانب شہریوں نے تصاویر اور ویڈیو شیئر ہونے پر شدید غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سستے آٹے کیلئے لوگوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں اور انتظام ناقص ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سرکاری اہلکاروں کیساتھ بلی ڈھونڈ رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1638091612747120641
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب سے اے سی انعم فاطمہ کی بلی گم ہوئی ہے اس نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا ہے اور اس کا سارا دھیان بلی کی تلاش پر مرکوز ہے۔ بلی کی تلاش میں شہر میں اشتہارات لگا دیئے گئے ہیں جن پر جلی حروف میں نمبر درج ہے اور ساتھ میں ننجا بلی کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1637824587978219522
https://twitter.com/x/status/1638097207982161922
دوسری جانب میڈیا میں خبر آنے پر اے سی صاحبہ نے ناراضگی کا اظہار بھی کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1638085191976591360