
میکڈونلڈ اسرائیل نے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کی جانب سے بائیکاٹ کی مہم شروع کرنے پر میکڈونلڈ اسرائیل نے کئی ممالک میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا ہے، میکڈونلڈ پاکستان نے بھی لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو مفت کھانا فراہم کرنے والے میکڈونلڈ کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید اور بائیکاٹ کی مہم کا سامنا ہے، بائیکاٹ کی مہم کے باعث کمپنی کو روزانہ شدید نقصان بھی اٹھانا پڑرہا ہے۔
نقصان سے بچنے کیلئے میکڈونلڈ پاکستان نے اسرائیل میں واقع میکڈونلڈ اور اس کے امور سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک مقامی انٹرپرائز ہے جس کی ملکیت اور آپریشنز ایک پاکستانی لمیٹڈ کمپنی کے زیراختیار ہیں، اسرائیلی میکڈونلڈ اسرائیلی انٹرپرائز کے زیر اختیار ہےجو اپنے کاروباری ، ابلاغی فیصلوں کا خود ذمہ دار ہے، اسرائیلی میکڈونلڈ کے فیصلوں و پالیسیوں کا ہمارے پاکستانی بزنس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دوسری جانب میکڈونلڈ اسرائیل نے پاکستان اور ترکیہ سمیت بیشتر ممالک میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ محدود کردیا ہے تاکہ میکڈونلڈ اسرائیل کی سرگرمیاں مسلمانوں سے اوجھل رکھی جاسکیں۔
https://twitter.com/x/status/1713063673042731342
میکڈونلڈ ترکیہ نے بھی اسرائیلی میکڈونلڈ سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کیلئے1 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے اور خود کو ایک ریجن ریسٹریکٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ بھی کروالیاہے۔
https://twitter.com/x/status/1712802244184199595
سوشل میڈیا صارفین نے بائیکاٹ کی اس مہم کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی میکڈونلڈ سے بھی ترکیہ کی طرز پر فلسطینیوں کی امداد کیلئے میلنز ڈالر نکلوائے جاسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1713118213427605749
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17kjkjkxjksjsjksjs.png