
میں نے بہت کم ایسے کھلاڑیوں میں کو دیکھا ہے جن کے پاس بلے بازی کے لیے اتنا وقت ہے: سابق بھارتی کھلاڑی
سابق بھارتی کھلاڑی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی طرف سے آئندہ ماہ ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھائے جانے کی پیش گوئی کر دی۔ نجی ٹی وی چینل سٹار سپورٹس کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے میزبان کی طرف سے سوال پوچھا گیا تھا کہ کرکٹ کے سب سے بڑے اس ٹورنامنٹ میں ان کی نظر بابر اعظم، سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، جوروٹ، روہت شرما یا ویرات کوہلی میں سے کس پر ہو گی؟
گوتم گھمبیر نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب سے بہترین کھلاڑی ہیں۔ میں نے بہت کم ایسے کھلاڑیوں میں کو دیکھا ہے جن کے پاس بلے بازی کے لیے اتنا وقت ہے۔ بابر کے پاس بلے بازی کی ہر طرح کی کوالٹی ہے جس سے وہ پورے ٹورنامنٹ میں آگ لگا سکتے ہیں۔
گوتم گھمبیر نے بابر اعظم کے بلے بازی کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کین ولیمسن، جوروٹ، وارنر، ویرات کوہلی اور روہیت شرما یقینا بہت اچھے بلے باز ہیں لیکن بابراعظم کے پاس الگ قسم کی کوالٹی ہے جس سے وہ پورے ٹورنامنٹ میں آگ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کے لیے کافی وقت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1705485546204852330
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب تک 108 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں اور انہیں دنیا کا بہترین بلے باز تصور کیا جاتا ہے۔ بابر اعظم 105 اننگز میں58.16 کی اوسط سے 5409 رنز بنا چکے ہیں جس میں 19 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر نے 101 اننگز میں 5ہزار رنز بنانے والے ہاشم آملہ کا ریکارڈ 97 اننگز میں توڑ چکے ہیں۔ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان ہالینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14babar ghambiurur.png