بابراعظم 951 روز بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے

11bababramznksjkshjdjdg.png

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں، انہیں اس پوزیشن سے بھارتی بلے باز شبمن گل نے محروم کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم تین سال آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کے بعد اب اس پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں، آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی بلے باز شبمن گل نے آئی سی سی کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔


بابراعظم نے آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن تقریبا 951 روز تک اپنے پاس رکھی تاہم وہ زیادہ عرصے تک ٹاپ پوزیشن اپنے پاس رکھنےوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں سب سے اوپر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر سرویون رچرڈز کا نام ہے جنہوں نے 1 ہزار748 روز تک آئی سی سی ٹاپ پوزیشن اپنے پاس رکھی، آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل بیون 1259 روز، ویرات کوہلی 1258 روز، ڈین جونز1146 روز، برائن لارا1049 دنوں تک ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہے۔

اس فہرست میں بابراعظم سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن پر اپنی بادشاہت قائم رکھی۔
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
65 64 zimabawe nepal, khatmandu WC mein shamil hi nahi to lumbarh 1 spot to warhna hi tha na.
 

Citizen X

President (40k+ posts)
How the hell he was on the No 1 spot till now in the first place, specially with his terrible performance both in the Asia and World Cup
 
  • Like
Reactions: Khi