بابر اعظم اب سٹار نہیں رہا :،آفتاب اقبال کے بابراعظم پر تبصرے پر کڑی تنقید

aftab-iqbal-ll%20babar.jpg


کرکٹ کے تینوں فارمٹس میں ٹاپ ٹین میں شامل بلے باز بابراعظم حالیہ سیریز کے دوران اپنی پرفارمنس اور کپتانی دونوں کی ہی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ پہلے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی فارم پر سوال اٹھے تو انھوں نے ایک شاندار سنچری اور محمد رضوان کے ساتھ دو سو رنز کی ناقابل شکست شراکت داری سے اس کا جواب دیا۔

تاہم بعد میں ان کا رن ریٹ سوالیہ نشان بنا بابر اعظم ہر میدان میں الفاظ کی بجائے اپنی پرفارمنس سے ہی تنقید کا جواب دیتے رہے ہیں۔ لیکن پاکستان کے ٹی وی اینکر آفتاب اقبال کی جانب سے اپنے شو کے دوران جب بابر اعظم کو سٹار ماننے سے انکار کیا گیا تو وہ خود سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

آفتاب اقبال نے اپنے شو میں کہا کہ "بابر اعظم اب سٹار نہیں رہا۔ کم از کم میرے لیے تو وہ سٹار نہیں۔ اس لیے نہیں کہ اس نے کیچز ڈراپ کیے۔ اس لیے نہیں کہ وہ سکور نہیں کر رہا۔ اس کے ایگو (انا) کے مسائل ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا "وہ کِڑ (جلن) رکھنے لگ گیا ہے کھلاڑیوں کے ساتھ۔ یہ کیا بات ہوئی، تم اپنے آپ کو بھول رہے ہوں، کہاں سے شروع کیا تم نے اور اللہ نے اتنی جلدی تمھیں وہ مقام عطا کیا۔ تمھیں تو چاہیے تھا تم اتنا ہی زمین میں دھنس جاتے۔ تم ایگو کے معاملات لے کر چل رہے ہو۔ بڑے ہی افسوس کی بات ہے، شرم کی بات ہے۔"

آفتاب اقبال کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے ایک فین نے کہا کہ یہ اس نے کیا دیکھ لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1579107588960006144
ایک صارف نے کہا کہ آفتاب اقبال خود پسندی وخود پرستی کااستعارہ ہےاس کو توجہ نہ ملے تو یہ حالتِ نزع میں آ جاتا ہےاوراب جبکہ اس کا کرئیرزوال پذیر ہے توحالت اور بھی نازک ہے۔ مگر میڈیا پرسن ہے، جانتا ہے توجہ کیسے حاصل کرنی ہے اب چاہے وہ ایک متنازع کرکٹر کا انٹرویو کر کے ہو یا ایک سٹار کرکٹر پر گند اُچھال کے۔

https://twitter.com/x/status/1579335829134413824
مریم شیخ نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ کچھ لوگ بابر سے اتنا جلتے کیوں ہیں؟ سب جانتے ہیں کہ وہ ایک سٹار ہیں، پوری دنیا ان سے محبت کرتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1579219846801526784
محمد ہارون نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوئی پیمانہ طے کرنا چاہیے کہ ہمارے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی عزت کو کیسے یقینی بنایا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1579217003092774913
جبکہ کچھ صارفین یہ بھی کہ رہے ہیں کہ آفتاب اقبال کی تنقید بے جا نہیں کیونکہ بابر اعظم ٹی 20 رینکنگ میں تیسرے سے تیرہویں نمبر آ گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1579203160606138369
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ مکمل طور پر غلط بات نہیں، بابر اعظم کے کچھ مسائل ہیں۔ وہ میرٹ کے برخلاف اپنے چند دوستوں کو ناکام ہونے کے باوجود ترجیح دیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1579234579457921025
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
he is absoluitly right Rizwan is match winner babar was never a match winner..before argumentiog with me look at the record. Pakistan is winning t20 just because of the bowling of Shaheen shah and batting of Rizwan. Babar is nowhere in the picture.