
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 11,000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ یہ سنگ میل انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنی اننگز میں 11 واں رن لے کر عبور کیا، جس کے ساتھ ہی وہ اس کارنامے کو انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے جنہوں نے 300 سے کم اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا۔
بابر اعظم نے صرف 298 اننگز میں 11,000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 314 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ بابر کی یہ کامیابی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی اور مستقل مزاجی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بابر اعظم سے پہلے دنیا کے چند مایہ ناز بلے بازوں نے 11,000 رنز مکمل کیے تھے، جن میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی شامل ہیں۔ مزید برآں، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، مگر بابر نے سب سے کم اننگز میں یہ ریکارڈ قائم کرکے اپنی اہلیت ثابت کردی۔
بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بن گئے۔
https://twitter.com/x/status/1867644765920968884
یہ پہلی بار نہیں کہ بابر نے تیز ترین رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہو۔ وہ اس سے پہلے 7,000، 9,000 اور 10,000 ٹی ٹوئنٹی رنز بھی کم ترین اننگز میں مکمل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، جو ان کی مسلسل بہترین کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1867611862998954140
بابر کی شاندار اننگز کے دوران ایک اور اہم سنگ میل عبور ہوا۔ انہوں نے پروفیشنل کرکٹ میں اپنے 26,000 رنز بھی مکمل کرلیے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17babarazzdfgjjk.png