
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے زیادہ پوری ٹیم کی مجموعی کارکردگی اہمیت رکھتی ہے: سابق مایہ ناز آسٹریلین بلے باز
بھارت میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم پر شدید تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد بابر نے 2دن پہلے سوشل میڈیا پر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔
بابر اعظم نے بعدازاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشراف سے ملاقات کے بعد قومی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کی جگہ پر شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے شان مسعود کو کپتان مقرر کرتے ہوئے اعلان بیان میں کہا کہ ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر سابق آسٹریلین بلے باز ومینٹور قومی کرکٹ ٹیم میتھیو ہیڈن کی طرف سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔
سابق مایہ ناز آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے پروگرام میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ ٹورنامنٹ سے پہلے ہی انجرڈ ہو گئے تھے اور شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان تھا جو ایشیا کپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فخر زمان بھی ٹورنامنت میں صحیح وقت پر پرفارم نہیں کر سکے اور جب وہ اپنی فارم میں آئے تو اس وقت ٹورنامنٹ میں پاکستان بہت پیچھے جا چکا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں سپنرز شاداب خان اور محمد نواز کی کارکردگی بھی اس ٹورنامنٹ میں کچھ اچھی نہیں تھی، دونوں بائولر ٹورنامنٹ میں ٹھیک لائن پر بائولنگ ہی نہیں کر سکے۔
https://twitter.com/x/status/1725433929178714334
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم مختلف مسائل کا شکار رہی اس لیے میرے خیال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے زیادہ پوری ٹیم کی مجموعی کارکردگی اہمیت رکھتی ہے۔ بابراعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرنے والے نے بہت سے حقائق کو نظرانداز کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم قدرتی لیڈر ہے جس کی بطور کپتان بلے بازی کی ایوریج 50 رہی اور میرے خیال میں اس کی قائدانہ صلاحیتوں پر وقت سے پہلے ہی انگلیاں اٹھا دی گئی ہیں۔ بابراعظم دنیائے کرکٹ میں بہت تیزی سے چھا جانے والا کھلاڑی ہے جسے کپتانی سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے مجھے مایوسی کے ساتھ ساتھ حیرانی بھی ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5haydenbababr.png