
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بدترین کارکردگی کے بعد بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر فخر اعظم نے شدید تنقید کی۔
فخر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: پاکستان کے بہترین بلے باز بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر منفی پیغام جائے گا، گھبراہٹ میں فیصلوں کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔
بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان نے بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش قرار دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ: ویرات کوہلی کو 2020ء سے 2023ء تک مسلسل خراب کارکردگی کے باوجود بھارت نے ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا ، بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنا تشویشناک ہے۔
فخر زمان کی طرف سے بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے متعلق ٹویٹ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے فخر زمان کو جاری شوکاز نوٹس میں ان سے 7 دنوں کے اندر (21 اکتوبر 2024ء )تک وضاحت جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے بابر اعظم کو قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا اور اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی موجودہ فارم اور فٹنس دیکھتے ہوئے 2024ء اور 2024ء میں قومی ٹیم کی مستقبل کی سیریز مدنظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو آرام کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔