بابر اور شاہین کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے

cricket shahid afridi.jpg

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے بابراعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو باہر کرنے کے فیصلے پر سابق کرکٹرشاہد آفریدی نے ردعمل دیدیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ دو میچز میں سینئر کھلاڑیوں کو باہر کرنے کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے اس فیصلے کی حمایت کی۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ میں بابر، شاہین اور نسیم شاہ کو بین الاقوامی کرکٹ سے بریک دینے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں، اس فیصلے سے ان کھلاڑیوں کی حفاظت ہوگی اور ان کا کیریئر طویل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کے اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ کو گروم کرنے اور انہیں ٹیسٹ کرنے کا موقع بھی ملے گا ساتھ ہی مستقبل کے بینچ اسٹرینتھ کوبھی مضبوط بنایا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بری کارکردگی کے بعد بابراعظم اور سرفراز احد سمیت چار کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔​
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/cricket shahid afridi.jpg

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
Good riddance. but the main culprit is Naqvi who is Asim Munir's relative. Aik aur incompetent anmol moti Foj ka tohfa. 🤣
 

Back
Top