باجوہ کو غدار قراردینے والی ن لیگ کی 1 سال قبل جنرل باجوہ کے حق میں کمپین

bajwai1h1h2113.jpg

مسلم لیگ ن ایک بار پھر جنرل باجوہ کے خلاف بیانیہ بنانے جارہی ہے۔لندن میں ن لیگ کے ووٹ کو عزت دو کے تباہ حال بیانئے کی سرجری جاری ہے، مریم نواز اور دیگر رہنما لندن پہنچ چکے ہیں۔

نوازشریف نے آج پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔ان کے خلاف کارروائی تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا

کچھ روز قبل بھی نواز شریف نے جنرل باجوہ سے متعلق بیان دیا تھا ۔پیر کے روز لندن سے ایک ویڈیو لنک کے ذریعہ ن لیگ کے قائدین سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید نے دو ججوں کے ساتھ مل کر انہیں ہٹانے کی سازش کی۔

یہی مسلم لیگ ن گزشتہ برس جب عمران خان کی حکومت ہٹائی گئی اور عمران خان نے جنرل باجوہ کو میر جعفر اور میر صادق کہا تو مسلم لیگ ن جنرل باجوہ کی حمایت میں سامنے آگئی تھی۔اس وقت مسلم لیگ ن نے جنرل باجوہ کے حق میں
#WeStandWithGenBajwa
کا ٹرئنڈ چلایا تھا۔

اس ٹرینڈ میں حناپرویز بٹ اور دیگر لیگی رہنماؤں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔یہ ٹرینڈ ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ عاطف رؤف نے شروع کیا جس میں مریم نواز کے سیکرٹری ذیشان ملک اور دیگر پیش پیش تھے۔
Fo-QMQ9-Aa-MAAIGTx.jpg

F6o-Zw-FWao-AARb-Uo.jpg

F6ob-Zx7a8-AAWg-Re.jpg


جب تک ن لیگ اقتدار میں رہی مسلم لیگ ن جنرل باجوہ کی حمایت کرتی رہی لیکن اقتدار سے ہٹنے کے بعد دوبارہ پھر وہی بیانیہ لانچ کرلیا۔

اس پر ن لیگ کے حمایتی شہزاد نے طنز کیا کہ پرسوں نواز شریف نے جنرل باجوہ کا نام لیا کل رانا ثنا نے باجوہ کو قومی مجرم کہا مریم باجی سے کہیں کہ عاطف روئف کو کہے وہ "وئی سٹینڈ ود باجوہ"والی ٹویٹیں تو ڈلیٹ کر دے
https://twitter.com/x/status/1704872925357068352
 

Back
Top