
صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج ہونے والی موسلادھار بارش نے گزشتہ 44 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا جس کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور طوفانی بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 360 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر علاقے بھی پانی میں ڈوبے رہے، دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو پر صارفین رنگ برنگے تبصرے کر رہے ہیں۔
مریم نوازشریف کو مذکورہ ویڈیو میں شعیب نامی شخص سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ شعیب زیادہ پانی کہاں کھڑا ہے؟ ایریاز کلیئر ہو رہے ہیں؟ مجھے یہاں پانی نظر نہیں آرہا میں اندرون شہر جا رہی ہوں تاکہ گلیوں میں جاکر دیکھوں کہیں پانی تو نہیں کھڑا؟کمشنرصاحب کدھر ہیں؟ ڈپٹی کمشنر کدھر ہے؟ اور اے سیز کدھر ہیں؟
شعیب آپ کو میری آواز آرہی ہے؟ کیا اے سیز فیلڈ میں ہیں؟ جہاں بھی پانی اکٹھا ہوتا ہے تو سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ان کی نشاندہی کی جائے جیسے عید کی صفائی کا آپریشن مانیٹر کیا تھااور پانی کلیئر کر کے ہر آدھے گھنٹے بعد رپورٹ دی جائے۔ رافع سے بات کرتے ہوئے کہا قذافی سٹیڈیم میں ہر جگہ پانی کھڑا ہے، اس کا حل کریں، سڑک سے گزرتے واسا ملازمین سے بات بھی کی۔
https://twitter.com/x/status/1818948510940893201
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی یہ پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فیاض شاہ نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے پانی میں ڈوبی ایک کار اور پاس کھڑے چند لوگوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: یہ شعیب ہے اور پانی میں ڈوبی اُس کی گاڑی ہے !
https://twitter.com/x/status/1818973292826353744
سینئر صحافی شاکر محمود اعوان نے ایک رپورٹر کی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: گجرپورہ کے مکین شعیب کو یاد کر کر کہ تھک گئے ہیں لیکن شعیب نہیں آیا اور بارش کا پانی بھی بضد ہے کہ شعیب آئے گا تو میں نکلوں گا! رپورٹر نے بارش کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ شعیب جلدی سے میڈم کو کال کرو کہ گجر پورہ کا علاقہ ڈوب چکا ہے، گاڑی پر بیٹھ کر جلدی یہاں آئیں، واسا ملازمین موجود ہے لیکن کام نہیں کر رہے!
https://twitter.com/x/status/1819002884257726754
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ورہنما تحریک انصاف نے اپنے گھر میں پانی میں تیرے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: بالآخر شعیب مل گیا!
https://twitter.com/x/status/1818897471776366850
صحافی عمر دراز گوندل نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: کوئی شعیب کو بتائے لاہور ڈوبا پڑا، ویڈیو میں رپورٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قذافی سٹیڈیم کے گرد کی صورتحال آپ دیکھ رہے ہیں۔ سوشل ڈیفنس والے کہہ رہے ہیں کہ اس طرف نہ جائیں، لاہور ڈوبا ہوا ہے، کوئی نظر نہیں آرہا کہ کون پانی نکالے گا؟ سنا تھا لاہور کے وارث آ گئے ہیں، پتا نہیں وہ کہاں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1818929356426629621
صحافی محمد عمیر نے مختلف علاقوں میں کھڑے پانی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے دلچسپ تبصرے میں لکھا: شعیب کے اپنے علاقے کی صورتحال!
https://twitter.com/x/status/1818873391354450430
وقار خان نے وہاب ریاض کی پانی میں کھڑے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا: ٹِک ٹاکر کو اگر شعیب نہیں مل رہا تو وہاب ریاض کی خدمات لے لینی چاہیں!
https://twitter.com/x/status/1818978009073750422
راجہ ثاقب نے عمران افضل راجہ کی طرف سے پانی میں ڈوبے تاج پورہ بازار کی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: جب تھوڑا بارش آتا ہے تب شعیب مریم کے ساتھ باہر آتا ہے، جب زیادہ بارش آتا ہے تب دونوں کا نمبر آف ہو جاتا ہے! ہیلو مریم، ہیلو شعیب۔۔۔سنتے ہو، ڈوب گیا پنجاب۔۔۔!!!
https://twitter.com/x/status/1819005696731484503
کرامت مغل نامی صارف نے بشارت راجہ کی طرف سے پانی میں ڈوبے ہوئے سروسز ہسپتال کی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: شعیب ایئر ایمبولینس کہاں ہے؟ دیکھو کہاں دھکے کھا رہی ہے؟ جلدی لاؤ پانی مریضوں کے بیڈز تک پہنچ گیا ہے!
https://twitter.com/x/status/1819004887323336969
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shiai111h1.jpg