بارہ سالہ بچے سے بدفعلی و ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا نجی اکیڈمی ٹیچر گرفتار
لاہور میں 12 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا نجی اکیڈمی کا ٹیچر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی جانب سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کرتے ہوئے نجی اکیڈمی کے ٹیچر نعیم راشد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بچے کے والد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 12 سالہ بچہ ایک نجی اکیڈمی میں پڑھنے جاتا تھا، اکیڈمی کے ایک ٹیچر نے بچے کے ساتھ زیادتی کرکے بدفعلی کی ویڈیو ریکارڈنگ کی اور اس ریکارڈنگ کی بنیاد پر بچے کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔
پولیس نے درخواست پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا رکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب قاری ابوبکر معاویہ کے وکیل میاں داؤد کا دعویٰ ہے کہ قاری ابوبکر کو اغوا کرکے تھانہ لایا گیا اور اسکے بعد اسے نشہ آور چیز کھلاکر بے ہوش کیا گیا جس کے بعد اسکے سپرم نکالے گئے تاکہ ثبوت پیدا کئے جاسکتیں۔
میاں داؤد کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے سپرم نکالے اور اسکے بعد اسکے کپڑوں پر خود ہی لگائے،اور پھر پولیس نے وہی سپرم بچے کے کپڑوں پر لگائے تاکہ یہ کہانی بنائی جاسکے کہ قاری صاحب نے بچے سے بدفعلی کی