بارہ سال سے زائد عمرکے بچوں کو سائنو فارم اور سائنو ویک لگانے کی منظوری

sinopharm-sinovac-1-1131.jpg


بارہ 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری۔۔ 15 نومبر سے 12 سال سے زائد عمر بچوں کیلئے ویکسینیشن کا آغاز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

ان دونوں ویکسینز کی منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی، ادارے کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن 15نومبرسے شروع ہوگی، جب کہ 12سال سے زائد کے بچوں کو فائزر لگانے کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458681589941030914
وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ الحمداللہ 12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگا دی گئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458659857708560385
ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان 68 فیصد طالب علموں کے ساتھ پہلے اور پنجاب 62 فیصد طالب علموں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔