باکسرعامر خان سے ڈاکوؤں نے قیمتی ہیرے لگی گھڑی چھین لی

boxer-amir-khanddr.jpg

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان برطانیہ میں اسلحے کے زور پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے، انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر بتایا کہ وہ سڑک عبور کر رہے تھے کہ اچانک سامنے سے 2 ڈاکو آئے اور ان کے سر پر بندوق تان لی۔

عامر خان نے بتایا کہ وہ ایسٹ لندن کے علاقے لیئٹن میں اپنی اہلیہ فریال کے ساتھ موجود تھے جہاں بندوق کے زور پران سے ان کی قیمتی گھڑی چھینی گئی جس کے بعد ڈاکو گاڑی میں فرارہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں محفوظ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1516165472428957705
انہوں نے بتایا کہ لوٹ مار کے وقت عامر خان کی اہلیہ ان سے چند قدم پیچھے تھیں۔ واضح رہے کہ باکسر عامر خان قیمتی گھڑیوں کے انتہائی شوقین ہیں وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس حوالے سے تصاویر شیئرکرتے رہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ باکسر کی اس چھینی جانے والی گھڑی کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریبا پونے 2 کروڑ روپے تھی ، 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی جانے والی اس گھڑی پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق عامر خان اپنی اہلیہ کے ساتھ آکسفورڈ اسٹریٹ سے شاپنگ کے بعد لیئٹن پہنچے ہی تھے کہ سڑک عبور کرتے ان کے ساتھ یہ وقوعہ پیش آیا۔

یاد رہے کہ عامر خان کی فریال مخدوم سے 2013 میں شادی ہوئی تھی، ان کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی ہے، وہ کامیاب باکسرز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک 40 فائٹس کی ہیں جن میں سے 34 میں وہ فاتح رہے ہیں۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جہاں باکسنگ کے گُر دکھانے چاہیں تھے وہاں بھائی ٹھس ہو گئے . اسلحہ؟؟؟
کیا وہ ڈاکو صاحب کوئی سٹنگر میزائل لے آئے تھے جو آپ کچھ کر نہ سکے؟؟ ایک ٹی ٹی پستول ہی ہو گی ناں
پلٹ کے جھپٹنا، جھپٹ کے پلٹنا.... ایک گھونسہ دیا ہوتا اور پستول دریائے ٹیمز میں ہوتی
آپ الٹا اسے دبوچ لیتے کہ نکال بے سب کچھ ورنہ دو اور دونگا
ٹویٹ ایسے کر رہے ہیں جیسے ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا ہو

دھت تیرے کی . ناک کٹوا دی
 
shujauddin

Minister (2k+ posts)

Wah Ray Adam kia logical thinking hay maan gaye for u my friend: