بجلی بلوں کی قیمت میں اضافہ، انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

1719638130524.png


بجلی بلوں کی قیمت میں اضافہ، انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف کو بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافےکا فیصلہ واپس لینا ہو گا: اجمل بلوچ

ملک بھر کے عوام بجلی کے بلوں میں بڑھتے ہوئے ٹیکسز کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہر مہینے بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا جاتا ہے جس پر تاجروں کی طرف سے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر تمام مراکز کے تاجر موجود ہیں۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے ظلم کیا ہے جس کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں یکم جولائی کو احتجاج کرنے کی کال دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 200 یونٹ تک بل کچھ اور ہے جبکہ اس سے 1 یونٹ زائد ہونے پر بل کی قیمت کچھ اور ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ حکومت نہیں کر سکتے تو اس سے علیحدگی اختیار کر لیں، ساری آئی پی پی کمپنیاں حکومتی بڑوں کی ملکیت ہیں۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو 48 ہزار میگاواٹ بجلی کی ادائیگیاں ڈالروں کی شکل میں کی جا رہی ہے جبکہ ہماری ضرورت صرف 20 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے اور بجلی بلوں میں 21 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ بجلی بلوں میں 16 فیصد انکم ٹیکس وصول کرنے کے ساتھ مزید ٹیکسز بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یکم جولائی کو تاجر احتجاج کریں گے جس میں عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہیے، ہر سڑک اور ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا، حکومت کو یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لینا ہو گا۔ حکومت اپنے اخراجات میں کمی کرنے کیلئے تیار نہیں، ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے سرکاری ملزموں تنخواہیں لیتے ہیں، تاجر 17 ہزار ارب ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ ایک وزیر نے کہا کہ ایف بی آر 6 ہزار ارب کھا جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی ممبران، وزیروں مشیروں، ڈی سی اور اے سیز کے پاس کروڑوں کی گاڑیاں ہیںحالانکہ انہیں چھوٹی گاڑیاں بھی دی جا سکتی ہیں۔ کشمیر والی حالات پاکستان میں ہو چکے ہیں کہ شہری بل جمع کرانے سے انکاری ہیں، حکومت ہر ایکڑ پر 20 ہزار روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو 10 فیصد ٹیکس وصول کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کو بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافےکا فیصلہ واپس لینا ہو گا۔ میں متعدد بار جیل کاٹ چکا ہوں، حکومت یہ تباہی خود لا رہی ہے جسے روکنا ہو گا، بجٹ میں بھی ہمیں ذلیل کیا گیا اور کسی قسم کا ریلیف بھی نہیں دیا گیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پی ٹی آئی میں اگر تھوڑی سی بھی پولیٹکل سینس ہے تو فوراً فوراً فوراً اس لمحے کو کیپچر کرکے تاجر تنظیموں اور دیگر تمام تنظیموں سے رابطے کرکے احتجاج کے پروگرام کو لیڈ کرنے کیلیے اس پروگرام کو حتمی شکل دے
 

Jaguar707

MPA (400+ posts)

پی ٹی آئی میں اگر تھوڑی سی بھی پولیٹکل سینس ہے تو فوراً فوراً فوراً اس لمحے کو کیپچر کرکے تاجر تنظیموں اور دیگر تمام تنظیموں سے رابطے کرکے احتجاج کے پروگرام کو لیڈ کرنے کیلیے اس پروگرام کو حتمی شکل دے


Billi ko cheechro kay khawab 😝

Bro, their life revolves around social media.... yay protest wagera inka style nahi....
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)

پی ٹی آئی میں اگر تھوڑی سی بھی پولیٹکل سینس ہے تو فوراً فوراً فوراً اس لمحے کو کیپچر کرکے تاجر تنظیموں اور دیگر تمام تنظیموں سے رابطے کرکے احتجاج کے پروگرام کو لیڈ کرنے کیلیے اس پروگرام کو حتمی شکل دے
PTI is Khan and Khan is PTI.

Baki chutiye hen.