بجلی کا میٹر و جمپر اتارنے پرتاجر برادری آگ بگولا،کےالیکٹرک عملہ پر دھاوا

k-eletric-pakistan-one-pa.jpg


بجلی کا میٹروجمپر اتارنے پر تاجر برادری آگ بگولا، کے الیکٹرک عملہ کی ٹھکائی

بجلی کے اضافی بلوں کی ادائیگی کسی صورت نہیں کی جائے گی: کراچی کے تاجروں کا اعلان

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ٹمبرمارکیٹ کے تاجر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر بپھر گئے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹمبرمارکیٹ کے تاجروں نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد آج کے الیکٹرک کا عملہ اور تاجر آمنے سامنے آ گئے۔ کے الیکٹرک کا عملہ ٹمبر مارکیٹ میں نصب شدہ میٹر وجمپر اتارنے آئے تو تاجروں نے عملے پر تھپڑوں کی بارش کر کے برا حال کر دیا۔

ٹمبر مارکیٹ کے نمائندے شرجیل گوپلانی کی طرف سے گزشتہ روز ہی "روزگار بچائو مہم" احتجاجی مظاہرے کے دوران کراچی بھر کے تاجروں سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر کراچی کی تاجر تنظیموں کی ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد رضوان کی طرف سے بل ادا نہ کرنے کے فیصلے کی تائید کی گئی تھی اور اعلان کیا گیا تھا کہ شہر کے تجارتی مراکز ومارکیٹوں کے تاجر بل ادا نہیں کریں گے۔

شرجیل گوپلانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو بجلی بلوں کی ادائیگیاں روکنے کی اطلاع تحریری طور پر دی تھی۔ اطلاع دینے کے باوجود کے الیکٹرک کا عملہ مارکیٹ میں نصب شدہ بجلی کا میٹر وجمبر اتارنے آئے تھے اور ان کے پاس کوئی اجازت نامہ بھی موجود نہیں تھا۔ کے الیکٹرک عملہ ٹمبر مارکیٹ پہنچا تو میٹر وجمپر اتارنے پر تاجروں کی طرف سے شدید مزاحمت کی گئی اور عملے کی دھلائی کر دی۔

شرجیل گوپلائی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ بجلی کے اضافی بلوں کی ادائیگی کسی صورت نہیں کی جائے گی۔ کراچی کے تجارتی مراکز ومارکیٹوں کے تاجروں کی طرف سے گیس وبجلی ٹیرف میں بڑے اضافے اور نہ رکنے والی مہنگائی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1694700283887337604
دوسری طرف کے الیکٹرک کی طرف سے اپنے عملے پر حملے کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک عملے پر ٹمبرمارکیٹ ےک تاجروں کی طرف سے حملے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کے الیکٹرک کی طرف سے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مشتعل افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوام کی پریشانی اور غصے سے آگاہ ہیں لیکن اس بات کو سمجھنا بھی ضروری ہے کہ قانون کو کسی صورتحال ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی ملکی ادارے یا اس کے عملے پر تشدد کرنا قابل مذمت ہے اور بلوں کی ادائیگی نہ کرنے کا اعلان انتہائی نامناسب ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

امید ہے عوام کے ساتھ روا رکھی جانے والی اسی نوع کی ناانصافیاں ملک گیر تحریک کا باعث بنیں گی . انشاءاللہ
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
۔ ۵ یا ۷ روپے یونٹ کی بجلی عوام کو ۵۰ روپے یونٹ میں دے رھیں اس سے بڑھ کر اور کیا لوٹ مار ھو۔
فوج واپڈا پولیس اور حکومت کس کھاتے میں مفت بجلی چلاتے ھیں اور ان کے پیسے بھرے مظلوم عوام۔