
حکومت اور محکمہ برقیات کیخلاف شدید نعرہ بازی ، مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان: ذرائع
ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ آج آزادکشمیر کے 7 اضلاع میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے ساتھ ساتھ شٹرڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی۔
ہزاروں مظاہرین کی طرف سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں عوام کی طرف سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور بہت سے شہروں میں دھرنے بھی دیئے گئے۔ دھرنے کے باعث پونچھ، میرپور اور کوٹلی ڈویژن کی چھوٹی بڑی تمام سڑکیں بند رہنے کے باعث ٹریفک معطل رہی۔
https://twitter.com/x/status/1699121199190573289
ریاست بھر میں عوام کی طرف سے کیے گئے احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ آزادکشمیر باغ میں شٹرڈائون پہیہ جام ہڑتال کے بعد حیدری چوک میں عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور شہریوں کی طرف سے حکومت اور محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1698978556317987147
عوام کی طرف سے کوئی رٹہ، کوٹلی میرپور ڈویژن میں بھی عوام کی طرف سے بجلی بلوں میں بے جا ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مکمل پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ عوام کی ایک بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی جن کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی کے بلوں میں بے جا اضافہ واپس نہیں لیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1698951240082731119
عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے بھی شہید چوک کے علاوہ ریاست کے 7 اضلاع میں احتجاج کیا گیا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ہڑتال میں عوام کے علاوہ انجمن تاجران، وکلاء، ٹرانسپورٹرز کی تمام تنظیموں کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1698960867805757685
علاوہ ازیں پونچھ اور میرپور ڈویژن میں پہیہ جام شٹرڈائون اور ہڑتال کے باعث سرکاری گاڑیوں کے توڑ پھوڑ کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جس کے باعث انتظامیہ کی طرف سے افسران کو دفتروں میں سرکاری گاڑیوں کے بغیر پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ ہڑتال کے باعث سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بھی بند رہے اور امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1699112626012446803
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10ازادکاسھیممعھناگای.jpg