پاکستان بحریہ اور سعودی عرب کی رائل نیول فورسز کی مشترکہ مشق نسیم البحر13 شمالی بحیرہ عرب میں جاری ہے، اس دوران دونوں نیوی فورسز کی جانب سے لائیوویپن فائرنگ کا مظاہر کیا گیا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں جاری پاکستان اور سعودی عرب کی نیوی فورسز کی مشترکہ مشقوں کے دوران فائر پاور ڈسپلے کے ذریعے ویپن فائرنگ کا مظاہرہ، جنگی صلاحیتوں اور حربی تیاری کا مظاہرہ کیا گیا ۔
اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اوررائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

نسیم البحر 13 کی مشقوں کے دوران دونوں فورسز کی جانب سے سمندر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ ردعمل کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، فائر پاور ڈسپلے کے مظاہرے کے دوران رائل سعودی ایئر فورس کےایف 15 ایس اے نے شرکت کی اور مشترکہ میری ٹائم آپریشنز میں ایک منفرد پہلو کو متعارف کروایا اور سمندر میں اپنے متعلقہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مشقوں کے مظاہرے کے بعد دونوں ملکوں کی نیوی فورسز کے سربراہان نے سمندر میں جوائنٹ فلیٹ ریویو کے دوران پاک بحریہ اور رائل نیول فورسز کے جہازوں اور ہتھیاروں کا معائنہ بھی کیا۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bah1i.jpg