سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری جن کی شادی رواں سال جنوری میں ہوئی تھی، نے ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1447542395818713095
پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ہمشیرہ بختاور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا میں آفیشلی ماموں بن گیا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1447542755627044871
آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ میں آفیشلی خالہ بن گئی ہوں۔ الحمد للہ
https://twitter.com/x/status/1447543696484937731
واضح رہے کہ کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چودھری کے ساتھ ہوئی تھی۔
کورونا وبا کی وجہ سے نکاح کی تقریب کو محدود کیا گیا تھا، نکاح کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان اور محمود چودھری کے رشتے دار شریک ہوئے،شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔
بختاور بھٹو کی رسم حنا کی مرکزی تقریب 27 جنوری کو ہوئی تھی جبکہ 28 جنوری کو بھی سندھی و بلوچی رسومات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری کے والد یونس چوہدری کا خاندان متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے جہاں محمود تعمیرات، فنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bil1123131.jpg