بدحال معاشی صورتحال کے باوجودوزیراعظم کی بھاری بھرکم کابینہ میں مزید اضافہ

9shehazkabeenaaizaaafa.jpg

معاشی بدحالی کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں مزید 8 ارکان کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل جماعت پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے 7 جبکہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی، مہر ارشد سیال، رضا ربانی، نوابزادہ افتخار، محمد علی باچا اور سردار سلیم حیدر کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنایاگیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1569687043911094274
سینئر تجزیہ کار اور صحافی کامران خان نے اس خبر پرر دعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ برباد معیشت اور سیلاب کی تباہی کی وجہ سے وزیراعظم اپنی دیو ہیکل تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ میں مزید 8 معاونین خصوصی بھرتی کرلیے ہیں۔

کامران خان نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ویسے بھی تو پاکستان معیشت میں بے تحاشہ سرمایہ بے کار پڑا رہتا ہے، غریب پس منظر سے تعلق رکھنے والےافراد کو کابینہ میں نوکری ملنے سے شہباز صاحب کو دعائیں ملیں گی۔

https://twitter.com/x/status/1569659921536352262