برا وقت آیا تو خان کے لیے جیل بھی جاؤں گا،شہباز گل

6gillwapas.jpg

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ن لیگی رہنما عطا تارڑ کے بیان کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی مسخرے اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لئے آئے دن میرے امریکا واپس جانے کی جھوٹی پیشن گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ کچھ سیاسی مسخرے اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لئے آئے دن میرے امریکا واپس جانے کی جھوٹی پیشن گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1461927431909036042
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ میں ایسے مسخروں پر واضح کردوں کہ واپس جانے کے لئے نہیں آیا، جتنا پیسہ آپ شریفوں کی کرپشن میں مدد کرکے کماتے تھے اس سے زیادہ پیسوں کی نوکری عمران خان پرقربان کی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوص نے مزید لکھا کہ انشاللہ جب تک ہمت ہے مسخروں اور انکے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑوں گا، کپتان حکومت میں ہو یا اپوزیشن، انشاللہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، برا وقت آیا تو خان کے لیے جیل بھی جاؤں گا۔

https://twitter.com/x/status/1461927434316660736
بعد ازاں پھالیہ کے نواحی علاقہ چک مٹھہ میں اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے واٹر فلڑیشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، شہباز گل نے تقریب سے خطاب کے دوران شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو تو عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے تھا کہ انہوں نے لندن میں بیٹھے اسکے سارے خاندان کو ووٹ کا حق دیا

شہباز گِل نے کہا کہ ای وی ایم سے جعلی ووٹ ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا، اپوزیشن نے ہر چیز میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔