برطانوی حکومت کا چینی ویکسین سائنوویک، سائنوفارم منظور کرنیکا فیصلہ

sinovac-uk-approval-111.jpg


سائنوفارم،سائنوویک برطانیہ میں قابل قبول ہوگی،پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، برطانیہ نے چین کی تیار کردہ ویکیسن لگوانے والوں کو اپنے ملک آنے کی اجازت دیے دی،برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر نے ٹوئٹر پیغام میں عوام کوخوشخبری سےآگاہ کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے لکھا کہ بائیس نومبر کے بعد سے سائنوفارم اور سائنوویک ویکسین لگوانے والوں کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت ہوگی،جبکہ فائزر،ایسٹرازینیکا،موڈرنا کو بھی تسلیم شدہ ویکسین کی فہرست میں رکھا جائے گا، سفر کیلئے مکمل ویکسی نیٹڈ ہونا ضروری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1457960904297877506
بی بی سی کے مطابق برطانیہ نے ستمبر میں پاکستان کو ’ریڈ لسٹ‘ سے ہٹا دیا تھا،سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق بدھ 22 ستمبر سے ہوا تھا، جس کے تحت پاکستان سے انگلینڈ جانے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا، لیکن چار اکتبورسے قبل انگلینڈ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اور انگلینڈ آمد کے بعد قواعد کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کروانے ہوتے ہیں۔

چاراکتوبر کے بعد پاکستان سے روانہ ہونے والوں کو روانگی سے قبل ویکسین کی دونوں خوراکیں لگی ہونے کی صورت میں پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروانا ہوگا،انگلینڈ پہنچنے کے دو دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا جس کا متبادل چار اکتوبر سے کم قیمت ’لیٹرل فلو ٹیسٹ‘ کو رکھا گیا ہے۔

 
Last edited: