
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی ہائی کمیشن کی خاتون اہلکار نے ٹریفک سگنل توڑ کر پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر اس ووقت پیش آیا جب غیر ملکی ہائی کمیشن کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھادی جس سے کانسٹیبل عامر کاکڑ زخمی ہوگئے اور ان کی موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1797672266207314343
پولیس کا کہنا ہے کہ عامر کاکڑ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے،حادثے کے حوالے سے ضابطے کی کارروائی اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واقعہ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے زخمی کانسٹیبل کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11poliisiahlkskkrkv.png