
اردن اور خلیجی ممالک کے شہریوں کو اب برطانیہ میں داخل ہونے کیلئے وزٹ ویزا لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی: حکام
برطانیہ کی طرف سے متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا کے اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ برطانوی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس سال چند ممالک کے شہریوں کو برطانیہ میں آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نئے سال کے شروع میں برطانوی حکومتی کی طرف سے اردن و خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک کے شہریوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے کے سلسلے کا آغاز کر دیا جائے گا۔
برطانوی حکام کے مطابق سال 2024ء شروع ہونے کے بعد اردن اور خلیج تعاون کونسل کے تمام ملکوں کو الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل کر دیا جائیگا۔ ہم اپنے ملک میں طلباء، سیاحوں اور تاجروں کے لیے داخلہ کو آسان بنانے کے لیے سرحدی طریقہ کار کو نافذ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
برطانوی حکومت کے مطابق اردن اور خلیجی ممالک کے شہریوں کو اب برطانیہ میں داخل ہونے کیلئے وزٹ ویزا لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اردن، امارات، قطر، سلطنت عمان، کویت، سعودی عرب، بحرین اور خلیج تعاون کونسل کے تمام ملکوں کو الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن سسٹم (ای ٹی اے) پر منتقل کر دیا جائیگا جس سے وزٹ ویزا کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
برطانوی حکومت کی طرف سے ویزاں استثنیٰ کیلئے درخواست دینے کی تاریخ بارے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگلے برس 22 فروری سے درخواست جمع کروائی جا سکے گی۔ ہر عمر کے سیاحوں کو 10 برطانوی پائونڈ مالیت کا الیکٹرانک ٹریول پرمٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کروانی پڑے گی، سیاحوں کو اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق یہ اجازت 22 فروری 2024ء سے اگلے2 سال کیلئے دی جائے گی جس میں صرف 3 درکار ہوں گے۔ الیکٹرانک اجازت نامہ رکھنے والے شہریوں کو 6مہینے قیام کرنے، کسی رشتہ دار سے ملاقات، کاروبار کرنے، قلیل مدتی تعلیم حاصل کرنے، برطانیہ میں ہوائی اڈوں سے ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے یا 3 مہینے کی قلیل مدت کیلئے عارضی طور پر کام کرنے کی اجازت ہو گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12ukfrewwvssaad.png