برہنہ ہوکر خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، 2 افراد زیر حراست

hs-2-arrt-karachi.jpg


کراچی میں برہنہ ہوکر راستے سے گزرتی خاتو ن کو ہراساں کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے میں پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لیا ہے، دونوں افراد کی سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آنے والے ملزم سے مماثلت پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق ایک شخص کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا جس کی ملزم سے مماثلت بہت زیادہ ہے، ملزم کے موبائل کی تلاشی کے دوران قابل اعتراض ویڈیوز وتصاویر کے علاوہ متعدد لڑکیوں سے کی جانے والی چیٹنگ کاریکارڈ بھی ملا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملزم کی موٹرسائیکل برآمد نہیں ہوسکی ہے، ملزم کے اعتراف جرم یا موٹرسائیکل کی برآمدگی تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔


خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک نمبر4 مغل ہزار گوٹھ کے قریب پیش آنے والے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان دن دیہاڑے گلی میں اپنا زیر جامہ اتار کر برہنہ حالت میں راہ چلتی لڑکی کو دبوچنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم لڑکی کی مزاحمت پر وہ اپنا شارٹس پہن کر موٹرسائیکل پر فرار ہوجاتا ہے۔

ماسک کے باعث پولیس کو ملزم کی گرفتاری میں شدید دشواری پیش آئی تاہم پولیس نے ملزم کا ایک خاکہ تیار کیا جو 60 فیصد ملزم سے مماثلت رکھتا ہے، اس خاکے کی مدد سے پولیس نے ملزم کی تلاش جاری رکھی اور اب شک کی بنیاد پر 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
 

ajaved

MPA (400+ posts)
jo log khuwateen k libas ko rape attempt ki waja karar detay hain wo is incident par kia kahain gay jis may larki burqay may thee..
meray khial may giriftar honay k baad is mulzim ko jahan sakht say sakht saza di jai wahan is ka psychological evaluation karwa kar uski report ko bhe share kia jai.. takay aisay waqiyat jo buhat ziada barhtay ja rahay hain iski wajoohat samnay ayen..