
نعیم پنجوتھہ نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ بشری بی بی نے جج سے کہا کہ چھت سے چوہے آتے ہیں،پہلے بھی متعدد بار شکایت کر چکی ہیں لیکن سنوائی نہیں ہوئی،پرانے کمرے ہیں اور چوہے اتنے زیادہ تعداد میں ہیں کہ واک کریں تب بھی پیروں میں آتے ہیں۔
نعیم پنجوتھہ کے مطابق آج جب دوبارہ سے بشری بی بی نے کہا تو جج نے جواب دیا آپ ان چوہوں کے ساتھ فٹ بال کی طرح کھیلیں۔
https://twitter.com/x/status/1828352768605643245
تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک نے اس پر ردعمل دیا کہ ہم نے قومی اسمبلی کے فلور پر انہیں کہا ہے کہ کہ اتنا کرو جو کل آپ برداشت کر سکو، آگر آپ آج بشری بی بی پر چوہے چھوڑ رہے ہیں تو کل پھر یہ گلہ نہ کرنا ہمارے سیل میں چوہے کیوں چھوڑے؟
https://twitter.com/x/status/1828395616088604714
زبیر علی کان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے جج صاحب چوہوں کے ساتھ کھیلتے کھیلتے جج بن گیے ہیں
https://twitter.com/x/status/1828367714173530136
ارسلان بلوچ کا کہنا تھا کہ ذہنیت چیک کرو اس جج کی اور اب سوچو کیا یہ انصاف کرے گا؟
https://twitter.com/x/status/1828369854274875782
ایک ایکس صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے جج کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1828375713713385930
سیدہ حرا نے سوال کیا کہ کیا یہ جج نواز شریف، زرداری یا کسی اور کی بیوی بیٹی کو ایسا کہہ سکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1828390440837468333
ایڈووکیٹ عاصم نے عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کی بات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جج کبھی ایسی بات نہیں کر سکتا اور اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو سب وکیل جانتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جج کو پتا ہوتا کہ وکلا ساتھ ہیں اور وہ ایسی کوئی بھی بات برداشت نہیں کریں گے تو جج کیسے ایسی بات کرسکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1828374693595709850
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے بیرک میں چوہے ہونے کی جج کو شکایت کر کی اور کہا کہ نماز پڑھتی ہوں تو چوہے چھت سے گرتے ہیں ، جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ یہ معاملہ پہلی بار ہمارے علم میں آیا ہے اور ہم اسے دیکھ لیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bush1i11h21.jpg