بغیر اجازت حج کرنے والے شہریوں پر بڑا جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

hajj1ih1i3h4.jpg


سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے ملکی وغیرملکی حجاج کرام کے لیے قواعدوضوابط جاری کر دیئے گئے ہیں جن کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں حجاج کرام پر بڑا جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے معروف خبررساں ادارے العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بغیر کسی اجازت نامے کے حج کی کوشش کرنے والے ملکی و غیرملکی شہریوں کو 1 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزارت داخلہ سعودی عرب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ المکرمہ کے مرکزی علاقوں (حرمین ٹرین سٹیشن الرصیفہ، حرمین حرم مکی اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹر) میں کوئی بھی شخص بغیر اجازت نامے کے پکڑا گیا تو اسے گرفتار کرنے کے بعد 1 لاکھ ریال تک کا جرمانے بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

وزارت داخلہ سعودی عرب کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ کسی شہری کی طرف سے غلطی دہرانے کی صورت میں جرمانے کی رقم دگنی ہو جائے گی جس کا مقصد حج کے طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا اور بغیر اجازت نامے کے حج کی کوششیں ناکام کرنا ہے۔ حجاج کرام سے درخواست ہے کہ وہ مقدس مقامات پر آنے سے پہلے قواعد وضوابط پر عمل کرتے ہوئے اجازت نامہ لیں تاکہ بدنظمی کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کی طرف سے رواں برس حج سیزن کے دوران فلائنگ ٹیکسیوں (اڑنے والی گاڑیوں) کی آزمائش کی تصدیق کر دی گئی جس کا مقصد حجاج کرام کو مکہ المکرمہ میں بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ سعودی حکومت اور وولو کاپٹر نامی جرمن کمپنی کے مابین اس حوالے سے معاہدہ ہو گیا ہے، وولوکاپٹر کی عمودی لینڈ وٹیک آف کرنے والی یہ گاڑیاں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ سے عازمین کو مکہ مکرمہ کے ہوٹلز تک پہنچانے کا کام کریں گی۔