بلاوجہ بھٹو کا انتخابی منشور

khalilqureshi

Senator (1k+ posts)
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو جو ابھی تک چند سٹھیاۓ ہؤے بڈھوں کے بقول زندہ ہے نے چند انتخابی نعرے دۓ تھے جن میں مشہور و معروف نعرے "روٹی کپڑا اورمکان" اور "جمہوریت ہماری سیاست ہے، اسلام ہمارا دین ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں". واضح رہے کہ انہی قائد عوام نے اپنے ڈیڈی کے خلاف چینی چار آنے قیمت بڑھانے پر تحریک چلائی تھی لیکن اپنے پورے دور حکومت میں چینی کی راشننگ کرکے اسی طاقت کے سرچشمےعوام کی ساری طاقت نچوڑ لی تھی.

خیر یہ تو چند جملہ ہائےغیر معترضہ تھے، اب ہم آتے ہیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلاوجہ بھٹو زرداری جو اپنے نانا کی زندگی ہی میں "گندہ ہے پر دھندہ ہے" میں دخیل ہو گئے ہیں ، سےجب انتخابی منشور کے بارے میں پوچھا گیا تو یہ صاحب جو خیر سے آکسفرڈ سے علم سیاسیات میں فارغ التحصیل ہیں نے فرمایا کہ ہمارا منشور وہی ہے جو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا تھا اور پھر وہی دونوں گھسے پٹے نعرے دہرادئے.

اب ان آکسفرڈ سے علم سیاسیات میں فارغ التحصیل صاحب سے کون پوچھے کہ بھائی جان اس دور میں جب بدلے ھوئے حالات میں ہر ملک میں ہر نئے الیکشن میں لیڈر نیا منشور دیتا ہے تو آپ کیوں پچھلے پندرہ سال سے ان پرانے گھسے پٹے نعروں سے عملی طور پر چپکے ہؤے ہیں. آپ کی والدہ محترمہ نے بھی کبھی ان بے معنی نعروں سے ہٹ کر کوئ منشور نہیں دیا اور آپ بھی اسی راہ پر گامزن ہیں. اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلنا ہماری روایات میں ہے، اچھی بات ہے لیکن آپ بھی تو اپنے دور جدید کےآعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کا کوئی ثبوت دیں.

آپ کے نانا کا نعرہ "روٹی کپڑا اورمکان" تو نعرہ ہی رہا لیکن آپ کے والد ماجد کےپچھلے دور میں اور پچھلے ۱۶ مہینے میں آپ نے جو عوام کی درگت بنائی ہے اس کا دھرانا تو اب بے سود ہی ہے لیکن اب ہم آتے ہیں ایک اور گھسے پٹے جملے "جمہوریت ہماری سیاست ہے، اسلام ہمارا دین ہے اور سوشلزم ہماری معیشت ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں" کی طرف. عوام کی طاقت تو ساری آپ لوگوں نے نچوڑ لی، رہ گئی بات معیشت کی تو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے تو اس کا بٹھہ بٹھا ہی دیا تھا لیکن رہی سہی کسر آپ لوگوں نے پوری کردی. باقی رہی سوشلزم والی بات تو جناب مودبانہ عرض ہے کہ سوشلزم تو اب قبر میں ہے، اسے وہاں تو چین لینے دیں. اب رہ گئی بات "جمہوریت ہماری سیاست ہے، اسلام ہمارا دین ہے" تو ہم مان لیتے ہیں گو کہ آپ نے عملی طور پر کبھی بھی یہ ثابت نہیں کیا.


تو محترم بلاوجہ بھٹو صاحب عوام کو بےوقوف بنانے کے لئے کچھ نیا گھڑ لیں. کوئ ایسی بات جو واقعی دل پر اثر کرجائے وگرنہ اب تو سندھ اور پنجاب کے دراز دیہات میں رہنے والے ان پڑھ دیہاتی بھی آپ کی سب اداؤں کو جان گئے ہیں. کچھ نیا کرنا پڑے گا ورنہ .............
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
nikita niklas GIF by Bonjwa
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Some one suggested this very simple but brilliant idea just a couple of days ago here. Pretend you are going to go vote for ganju singh but in the booth cast your vote for PTI
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Some one suggested this very simple but brilliant idea just a couple of days ago here. Pretend you are going to go vote for ganju singh but in the booth cast your vote for PTI
Awesome idea, duffers will be glade and help to reach for vote.
 

Back
Top