
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج دے دیا۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام میں بلاول نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں، جس میں وہ ووٹرز کو اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1750922458767790282
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی بہت ضروری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilah1i1h31.jpg