
26ویں آئینی ترمیم کہ منظوری کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے عوامی ریفرنڈم قرار دے دیا,
ایکس پر بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا کہ عوامی ریفرنڈم نواب شاہ میں عدالتی اصلاحات کے لیے 3 نسلوں کی جدوجہد کے بعد فتح کا جشن منایا گیا, 26واں آئین ان کی فتح ہے۔
https://twitter.com/x/status/1851134553928122685
بلاول زرداری نے مزید لکھا لاڑکانہ نے عدالتی اصلاحات، جوڈیشل ون یونٹ کے خاتمے اور 26 ترمیم کا خیر مقدم کیا,بی بی تیرا قافلہ، رکا نہیں، تھما نہیں.
https://twitter.com/x/status/1851133379422376434
مزار قائد کراچی میں بھی 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا جشن منایا گیا, رضوان مراد نے لکھا شکریہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو صاحب, پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا جشن 26ویں آئینی ترمیم کی کامیاب منظوری پر منایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1850998651516256378
پیپلزپارٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی خوشی میں حیدرآباد میں بھی جشن منایا,ضلع کونسل حیدرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پارٹی ترانوں پر جیالوں کا رقص، جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے، جشن کے دوران شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
بلاول زرداری نے کہا تھا 26 ویں ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، سندھ میں بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilah11i.jpg