بلاول کاصدرعلوی پر اسمبلی توڑنے اور اجلاس نہ بلانے کےمقدمات بنانےکاعندیہ

7jahjkshjhsdgdf.png

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زرداری صاحب کے مفاہمتی عمل میں پاکستان تحریک انصاف شامل تھی، اگر میں وزیراعظم بنتا توسیاسی قیدیوں کو رہا کردیتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ آصف علی زرداری نے یہ پیغام دیا تھا کہ جو مفاہمت کا عمل وہ شروع کریں گے اس میں پیپلزپارٹی شامل ہوگی، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں ، ہم نے اپنی غلطیاں تسلیم بھی کی ہیں، سب سے زیادہ غلطیاں اس شخص نے کیں جو آج اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا جو ہمارے پاس ووٹ مانگنے آئے ہم اسے ووٹ دیں گے سنی اتحاد کونسل نے ہم سے ووٹ کیلئے رابطہ نہیں کیا، یہ اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تھے،ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تو ہم یہ کہہ سکتے تھے کہ ہم لاتعلقی کرتے ہیں، میں نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا مگر بدقسمتی سے عوام نے مجھے وزیراعظم بننے کا مینڈیٹ نہیں دیا گیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی ن لیگ کے ساتھ کام کیا اب بھی کریں گے،29 فروری کو آئین کے مطابق ہر حال میں اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا، مواخذے کے بجائے الیکشن کے ذریعے صدر عارف علوی کو تبدیل کیا جائے گا، صدارت عارف علوی کے بس کی بات نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عارف علوی پر ایک مقدمہ عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونے کے وقت اسمبلی توڑنے کا اور ایک مقدمہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس نا بلانے کاہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری صدر منتخب ہونے کے بعد خود تمام گورنرز منتخب کریں گے، ابھی تک پیپلزپارٹی نے گورنرز کی تقرری کا عمل شروع نہیں کیا ہے، تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ ایک دوسرے کی عزت کریں، اگر سیاسی اختلافات ہوتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے تو یہ امید نا رکھیں کہ کوئی دوسرا ادارہ عزت کرے گا، اگر تبدیلی نا آئی تو اگلی تین نسلوں تک یہی تماشہ چلتا رہے گا۔
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
And PeePee keep saying they do not hold grudges against political rivals and want political prisoners to be freed. Maybe Billo didn't get the memo or they are lying thieves just like the rest of PDM.