
پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدرمیں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف کیا۔
صوبائی مشیر بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ آصف علی زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہے، شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کے لئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری شیروانی پہننے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔باپ بیٹے دونوں وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئےسرگرم ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1867824524827234415
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں،چوری شدہ مینڈیٹ کیخلاف ہماری تحریک منطقی انجام کےقریب ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/barish112.jpg