بلدیاتی انتخابات،ایک ہی خاندان کے 6 افراد کامیاب ہو گئے

14bdadinsixjiyalw.jpg

بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ ابھی تک جاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو دیگر سیاسی جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔

سندھ میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ضلع کونسلر اور چیئرمین کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سائیں بخش جمالی یونین کونسل 38 سے ضلع کونسلر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ ان کے 3 بھائی، بیٹا اور بھتیجا بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

سائیں بخش جمالی کے ایک بھائی عطاء جمالی یونین کونسل 37 سے کونسلر منتخب ہوئے، دوسرے بھائی غلام رسول جمالی یونین کونسل 33 سے چیئرمین کی نشست پر منتخب ہوئے جبکہ ان کے تیسرے بھائی صدر جمالی یونین کونسل 38 سے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ سائیں بخش جمالی کے بھتیجے حاکم علی جمالی یونین کونسل 37 سے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جبکہ سائیں بخش جمالی کا بیٹا خان صاحب جمالی ٹائون کمیٹی ٹنڈو باگو، وارڈ نمبر 2 سے کونسلر منتخب ہو گئے ہیں۔
 
HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)

Allah Badeen pay khiar karay, ye tamam afraad shakloon say hi KONSILAR lag rahay hain.