بلوچستان، قطری شہری کے قافلے پر حملہ، 2 ایف سی اہلکار شہید

5dashytsjjdkdj.png

بلوچستان کے علاقے دشت میں بدھ کے روز ایک قطری شہری کے قافلے پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ تلور کے شکار کے لیے جانے والے قطری شہری کے قافلے کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔

انڈیپنڈینٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دشت عبد الحمید کورائی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب تھا اور اسے نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے فعال کیا۔ لیویز فورس کے مطابق، حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے نائیک زمان اور لانس نائیک عمر ظہور شہید ہو گئے، جبکہ چار دیگر اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر تربت ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دھماکہ خیز مواد کی نوعیت اور حملے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے لیویز کے تھانہ انچارج محمد اکرم نے کہا کہ حملے کا بظاہر ہدف قطری شہری نہیں بلکہ ان کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکار تھے۔ قطری شہری کے قافلے میں 10 سے 12 افراد موجود تھے اور قافلے کی حفاظت کے لیے معمول کے مطابق چار سے پانچ گاڑیاں تعینات تھیں۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر نومبر میں وفاقی ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف ایک جامع فوجی آپریشن کی منظوری دی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکریت پسند تنظیموں بشمول بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف)، مجید بریگیڈ، اور بلوچ راجی آجوہی سنگر (بی آر اے ایس) کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کے تمام خطرات کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا تھا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
قطری شہری تو وہ تھا لیکن قطری شاہی خاندان کا شہزادہ تھا جس کے قافلے پر حملہ ہوا
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
مریم نواز کے سسرالی عزیز کے قافلے پر قاتلانہ حملہ
 

Back
Top