
بلوچستان حکومت نے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے معاملے پر وفاق کو گیس بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ دھمکی صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دی اور کہا کہ ہم خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہےہیں، بلوچستان اس وقت شدید مشکل میں ہے ، وفاق ہماری مدد کرے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں ہمارے 75ارب روپےکے بقایا جات ہی مل جائیں تو ہمارا بحران ختم ہوسکتا ہے، ہم وفاق کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، اکائیاں کمزور ہوئیں تو وفاق کمزور ہوگا۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہم نے وفاق کو اپنی مشکلات کے حوالے سے دوٹوک الفاظ میں بتادیا ہے، ہمیں ڈوبنے سے پہلےمدد فراہم کی جائے ، صوبے سے گیس کی سپلائی جاری ہے مگر بقایا جات نہیں مل رہے، پی پی ایل کے ذمہ بھی بلوچستان کے30 ارب روپے باقی ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیار مل چکا ہے ، اگر ہمارے بقایا جات ادا نہیں ہوئےتو بلوچستان سے گیس کی سپلائی بند کرنے کے آپشن پر غور ہوسکتا ہے،15 دن میں ہمارے بقایا جات ادا نہیں کیے گئے تو ہم اپنا فیصلہ کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehba111.jpg