بلوچستان حکومت گرانے کے الزام کا سامناکرنے والےفوجی افسر کی بطور ریسرچرکتاب

10majidnizamisdkjd.png


سینئر صحافی نے مسلم لیگ ن کی منافقت کو بے نقاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور میر لشکری رئیسانی کے بیانات اور بلوچستان کے سابق سیکٹر کمانڈر خالد فرید کی بطور محقق کتاب کا ٹائٹل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کر دیں۔

سینئر صحافی ماجد نظامی نے ایکس (ٹوئٹر) پر دونوں رہنمائوں کے بیانات کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا: جناب عمار مسعود مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے آئی ایس آئی بلوچستان کے سابق سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خالد فرید کو بطور ریسرچر ہم جیسے طالب علموں سے متعارف کروایا۔

انہوں نے لکھا : بریگیڈیئر خالد فرید اس سے پہلے تو الزامات کی زد میں ہی رہے کہ انہوں نے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو گرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 2018ء کے انتخابات سے پہلے باپ پارٹی کے سرپرست بن کر مسلم لیگ ن کے ٹکڑے بھی کئے۔

https://twitter.com/x/status/1841106413453815847
انہوں نے لکھا: بریگیڈیئر خالد فرید کی بطور ریسرچر کتاب کی تقریب کی میزبانی کا شرف مسلم لیگ ن کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو حاصل ہوا اور اس کے تقریب رونمائی میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے خصوصی خطاب بھی فرمایا اور تو اور وزیراعظم شہباز شریف نے کتاب کا دیباچہ تحریر فرمایا۔۔۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سے سینئر صحافی عمر چیمہ نے سوال کیا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ سابق سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خالد فرید نے آپ کو کہا تھا کہ اگر نوازشریف کا ساتھ چھوڑ دیں تو اگلی حکومت کا حصہ ہوں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے خالد فرید تو نہیں تاہم ان کے کارندوں (قریبی لوگوں) نے کہا تھا کہ سٹیبلشمنٹ کی خواہش ہے آپ نوازشریف کو چھوڑ دیں ورنہ آپ الیکشن سے آئوٹ ہو جائیں گے۔

دوسری ویڈیو میں میر لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ راتوں رات بریگیڈیئر خالد فرید میرے ٹیکس کے ذریعے حاصل کی گئی طاقت سے ایک سیاسی جماعت تیار کرتا ہے تو وہ ہمارے نمائندے نہیں ہیں اس لیے ہم انہیں کہتے ہیں جو رات کو پارٹی بناتے ہیں۔ این اے 265 سے میں نے انتخابات میں حصہ لیا، میرا رزلٹ بدلا گیا، ایک جعلی شخص قاسم سوری کی جیت پر ایف سی والے ہوائی فائرنگ کیوں کر رہے تھے؟
 

Back
Top