
بلوچستان کے شہر حب میں ایک کار بم دھماکے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری جاں بحق ہوگئے، ساتھی زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں تھانے کے قریب ایک کار میں بم دھماکا ہوا جس میں نجی ٹی وی کے صحافی شاہد زہری اپنے ساتھی کے ہمراہ موجود تھے۔
ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ دھماکا کار کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے موقع پر پہنچنے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی گئی، پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکا بم پھٹنے سے ہوا جو مبینہ طور پر کار میں پھینکا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1447246557045301249
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو سول اسپتال حب پہنچایا گیا جہاں سے شدید زخمی صحافی شاہد زہری کو کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم سول اسپتال کے ٹراماسینٹر منتقل کیے جانے تک صحافی شاہد زہری جاں بحق ہو چکے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12%DA%BE%D8%A6%D8%A8.jpg