بلوچستان کی چار شاہراہوں پر سفر کرنے پر جزوی طور پر پابندی عائد

2156468-1902035179.jpg

بلوچستان حکومت نے صوبے کے چار اہم اضلاع میں قومی شاہراہوں پر رات کے اوقات میں ٹریفک کی آمدورفت پر جزوی پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ اقدام حفاظتی وجوہات کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت عوامی و نجی گاڑیوں کی شام 5 یا 6 بجے سے صبح 5 یا 6 بجے تک نقل و حرکت ممنوع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ضلع گوادر کی ساحلی شاہراہ پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک تمام گاڑیوں کی آمدورفت بند رہے گی۔کوئٹہ-پنجاب شاہراہ پر شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک سفر پر پابندی ہوگی۔

کوئٹہ-ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک گاڑیوں کی حرکت ممنوع ہوگی۔ کوئٹہ-سندھ شاہراہ پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجےتک ٹریفک معطل رہے گا۔


شام 5 یا 6 بجے کے بعد آنے والی تمام گاڑیوں کو راستے میں ہی روک کر مخصوص مقامات پر روک دیا جائے گا۔ حکام نے پابندی کی واضح وجوہات تو نہیں بتائیں، لیکن یہ اقدام حالیہ دنوں میں شاہراہوں پر پیش آنے والے **بدامنی کے واقعات** کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، یہ پابندیاں ممکنہ سلامتی کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عائد کی گئی ہیں۔ تاہم، عوامی سطح پر اس فیصلے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا یہ اقدام عارضی ہے یا طویل المدتی حفاظتی پالیسی کا حصہ بنے گا۔
 

Back
Top