بلوچ لیڈرشپ عوام کے مسائل کے ساتھ شفاف کمٹمنٹ کریں، خواجہ آصف

khawaja-asif-ptiimage-1524739593.jpg

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے سانحے کے بعد جس طرح بین الاقوامی رائے عامہ اور حکومتوں نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور بی ایل اے کے دہشت گردی کے کاروبار کی مذمت کی ہے، اس سے اس دہشت گرد تنظیم کے انسانیت دشمن بیانیے کو شدید زک پہنچی ہے۔ ہماری افواج نے قوم کو ایک بہت بڑے سانحے سے بچایا ہے اور بی ایل اے کی پسپائی اور انسان دشمنی نے ان کی قوم پرستی کے بہروپ کو عیاں کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، عوام کے حقوق اور پسماندگی سے نجات ہمیشہ وفاق کی ترجیح رہی ہے۔ بلوچستان کی سیاسی لیڈر شپ کی بلوچ عوام کے مسائل اور حقوق کے ساتھ کمٹمنٹ شفاف اور ان کی سیاست کا بنیادی جز ہونا چاہیے۔ وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے وسائل کا اولین حق بلوچ عوام کا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی بلوچ عوام کے حقوق کی جنگ نہیں بلکہ ہندوستان اور یورپ میں بیٹھے شاہانہ زندگی گزارنے والے قبائلی شہزادوں، وسائل پر قابض وڈیروں اور فرسودہ نظام کی باقیات کے قبضے کی جنگ ہے۔ آل پارٹی کانفرنس کا ایجنڈا بلوچ عوام کی ترقی کا ایجنڈا ہونا چاہیے اور وسائل پر ان کے اولین حق کی گارنٹی ہونی چاہیے۔ بلوچ قیادت وفاق یا صوبے میں بلوچ عوام کی امنگوں کی ترجمان اور ان کے حقوق کی محافظ بن کر سامنے آئے۔
https://twitter.com/x/status/1900578812968264143
 
Last edited by a moderator:

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
leadership ko to napakfouj ne paharo par bej diya.. jis leadership ki bath ya rangbaz kr raha ha woh to inki tara boot polishia ha
 

Back
Top