https://twitter.com/x/status/1911455106693742913
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاستی پابندیوں، رکاوٹوں، گرفتاریوں اور فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کوششوں کے باوجود بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ان مظاہروں میں بلوچستان میں حالیہ گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی گئی، اور ڈاکٹر ماہرنگ سمیت تمام اسیران کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔ مختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے راستے بند کیے گئے اور مظاہرین کو روکنے کی کوششیں کی گئیں مختلف مقامات پر مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا مگر اس کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔ ان مظاہروں نے یہ ثابت کیا کہ بلوچ قوم ریاستی جبر اور ناانصافی کے خلاف متحد ہے، اور اپنے حقوق کے لیے پرعزم اور یکجہت کھڑی ہے۔