بلے کا نشان:اعزازسید کو اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانیوالے افسرنے کیا بتایا؟

azayheh1i1h1.jpg

ہمیں معلومات موصول ہورہی ہیں شایدبلےکانشان بیلٹ پرہوشایدامیدوار ٹکٹ بھی لے لیں لیکن وہ ٹکٹ لینے والےامیدوار میدان میں نہ ہوں،اعزاز سید

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعزازسید نے کہا کہ اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھینا گیا تو اس الیکشن کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں ہو گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو بلے کا نشان مل بھی جائے تو پی ٹی آئی کا ٹکٹ اگر کوئی امیدوار لے گا تو وہ میدان میں نہیں ہو گا ، یہ بات میں معلومات کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں
https://twitter.com/x/status/1728087072882192874
بعدازاں اعزاز سید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے ایک زمہ دار سول سرکاری افسر نے بتایا کہ انتخابات میں اگر بلے کا نشان ہوا تو ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا اور اگر کسی نے ٹکٹ لیا تو وہ میدان میں نہیں ہوگا
https://twitter.com/x/status/1728314602562478277
واضح رہے کہ ایسی ہی بات اسٹیبلشمنٹ سے قریبی تعلقات رکھنے والی کئی شخصیات کرچکی ہیں جن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس بلا بھی ہو لیکن امیدوار نہیں ہونگے اور اگر کوئی الیکشن میں کھڑا ہوگا تو اسے دستبردار کروالیا جائے گا یا انہیں الیکشن کمیشن کے ذریعے الیکشن سے باہر کردیا جائے گا۔

راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف الیکشن سے باہر ہوگی اور بلا ان سے چھین لیا جائے گا جبکہ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کے پاس بلا بھی ہو تب بھی تحریک انصاف الیکشن نہیں لڑسکے گی اور انکے امیدوارکمپین نہیں چلاسکیں گے